کتاب: تحریف النصوص ( حصہ اول ) - صفحہ 7
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
سنت کی اہمیت اور تقلید کی مذمت
اللہ تعالیٰ نے اُمت مسلمہ کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے اپنے آخری نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور اپنی اطاعت کے ساتھ ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو بھی لازم و ملزوم قرار دیا بلکہ یہاں تک ارشاد فرمایا:
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ (النساء:۸۰)
جس نے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی تو گویا اس نے اللہ ہی کی اطاعت کی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے سلسلہ میں چند آیات پیش کی جاتی ہیں تاکہ یہ مسئلہ بالکل واضح اور بے غبار ہو جائے۔ اگرچہ اہل ایمان کے لئے تو ایک ہی آیت کافی و شافی ہے اور نہ ماننے والے کے لئے دفتر کے دفتر بھی ناکافی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْآ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا (النساء:۵۹)
’’اے ایمان والو!اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اور اُن کی جو تم میں اولو الامر (صاحب حکومت) ہیں۔ پھر اگر تمہارے درمیان کسی چیز میں اختلاف ہو جائے تو اس بات کو اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف لوٹا دو، اگر تم واقعی اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہتر اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھی ہے۔‘‘
اس آیت مبارکہ سے واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اہل