کتاب: تحریف النصوص ( حصہ اول ) - صفحہ 39
قاضی ابن ابی العز حنفی لکھتے ہیں:
فطائفۃ قد غلت فی تقلیدہ فلم تترک لہ قولا وانزلوہ منزلۃ الرسول صلی اللّٰه علیہ وسلم وان اورد علیھم نص مخالفہ قولہ تاولوہ علی غیر تاویلہ لیدفعوہ عنھم (الاتباع:۳۰)
مقلدین کی ایک جماعت نے امام ابوحنیفہ کی تقلید میں غلو سے کام لیا ہے انہوں نے امام صاحب کے کسی قول کو ترک نہیں کیا اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و منصب پر فائز کر دیا گیا ہے۔ اگر ان پر کوئی ایسی نص پیش کی جائے جو قول امام کے خلاف ہو، تو وہ اسے ردّ کرنے کے لئے بے جا تاویلیں کرتے ہیں۔
۱۶۔ شیح حسین بن محمد بن عبدالوہاب اور شیخ عباللہ بن محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:
عقیدۃ الشیخ محمد رحمہ اللّٰه اتباع ما دل علیہ الدلیل من کتاب اللّٰه و سنۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم و عرض اقوال العلماء علی ذلک فما وافق کتاب اللّٰه و سنۃ رسولہ قبلناہ و أفتینا بہ و ما خالف ذلک ردّدناہ علی قائلہ
شیح محمد (بن عبدالوہاب) رحمہ اللہ کا عقیدہ یہ ہے کہ جس پر کتاب و سنت کی دلیل ہو اس کی اتباع کی جائے اور علماء کے اقوال کو (کتاب و سنت) پر یشی کرنا چاہیے، جو کتاب و سنت کے موافق ہوں انہیں ہم قبول کرتے ہیں اور ان پر فتوی دیتے ہیں اور جو (کتاب و سنت) کے مخالف (اقوال) ہیں، ہم انہیں ردّ کر دیتے ہیں
(الدر السنیہ ۱/۲۱۹۔۲۲۰، دوسرا نسخہ۴/۱۲۔۴۱ والاقناع بما جاء عن ائمۃ الدعوۃ من الأقوال فی الاتباع ص۲۷)
۱۷۔ عبدالعزیز بن محمد بن سعود رحمہ اللہ (سعودی عرب کے بادشاہ)سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی مذاھب مشہورہ کی تقلید نہیں کرتا، کیا یہ شخص نجات پا جائے گا؟ سلطان عبدالعزیز نہ کہا: