کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 416
پھر اسی آدمی نے پوچھا:
(( أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُوْمِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: نَعَمْ )) [1]
’’کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔‘‘
2۔اسی موضوع کی دوسری حدیث سنن ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ، مسندِ احمد، صحیح ابن خزیمہ اور ابن حبان میں حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس میں وہ بیان فرماتے ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( تَوَضَّأُوْا مِنْھَا )) ’’اس کے بعد وضو کر لو۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بکری کے گوشت کے بعد وضو کے بارے میں استفسار کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَا تَوَضَّأُوْا مِنْھَا )) [2] ’’اس کے بعد وضو نہ کرو۔‘‘
امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’لَمْ أَرَخِلَافًا بَیْنَ عُلَمَائِ الْحَدِیْثِ أَنَّ ھٰذَا الْخَبَرَ صَحِیْحٌ مِنْ جِھَۃِ النَّقْلِ لِعَدَالَۃِ نَاقِلِیْہِ‘‘[3]
’’میرے نزدیک علماے حدیث میں کوئی اختلاف نہیں کہ یہ حدیث ازروے نقل صحیح ہے، کیوں کہ اس کے تمام روات عدول ہیں۔‘‘
3۔ان دونوں صحیح احادیث کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی بعض آثار ثابت ہیں کہ وہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کرتے تھے، چنانچہ مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند کے ساتھ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ مروی ہے:
[1] صحیح مسلم مع شرح النووي (۲؍ ۴؍ ۱۷۴) المنتقیٰ مع النیل (۱؍ ۱؍ ۲۰۰)
[2] صحیح سنن أبي داود (۱؍ ۳۷) سنن أبي داود مع العون (۱؍ ۳۱۵۔ ۳۱۶) سنن الترمذي مع التحفۃ (۱؍ ۲۶۲۔ ۲۶۳) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۴۹۴ ) موارد الظمآن، رقم الحدیث (۲۱۵) التلخیص الحبیر (۱؍ ۱؍ ۱۱۵) المنتقی مع النیل (۱؍ ۱؍ ۲۰۲) و صححہ الألباني في الإرواء (۱؍ ۱؍ ۱۵۲)
[3] سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ (۱؍ ۲۲)