کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 327
ھُوَ بِرَجُلٍ مُعْتِزِلٍ، لَمْ یُصَلِّ مَعَ الْقَوْمِ، قَالَ: مَا مَنَعَکَ یَا فُلَانُ أَنْ تُصَلِّيْ مَعَ الْقَوْمِ؟ قَالَ: أَصَابَتْنِيْ جَنَابَۃٌ وَلَا مآئٌ، قَالَ: عَلَیْکَ بِالصَّعِیْدِ فَإِنَّہٗ یَکْفِیْکَ )) [1]
’’ہم ایک سفر میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا کر فارغ ہو کر پھرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو الگ تھلگ بیٹھے دیکھا، جس نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مخاطب ہو کر فرمایا: اے فلاں! تمھیں لوگوں کے ساتھ مل کر نماز ادا کرنے سے کس چیز نے روکا ہے؟ اس نے جواب دیا: میں جنابت میں مبتلا ہوگیا ہوں، لیکن (غسل کے لیے) پانی نہیں ہے۔ یہ سن کر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے پاس مٹی ہے (اس سے تیمم کر لو) یہی تمھارے لیے کافی ہے۔‘‘
ایسے ہی صحیح بخاری و مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس کوئی شخص آیا اور کہنے لگا:
(( إِنِّيْ أَجْنَبْتُ فَلَمْ أُصِبِ الْمآئَ )) ’’مجھے جنابت ہوگئی ہے اور پانی نہیں مل رہا۔‘‘
تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کہا:
(( أَمَا تَذْکُرُ أَنَّا کَنَّا فِيْ سَفَرٍ أَنَا وَأَنْتَ [وَفِيْ مُسْلِمٍ]، فَأَجْنَبْنَا فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ، وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّکْتُ، فَصَلَّیْتُ، فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِلنَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔۔۔ إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیْکَ ھٰکَذَا فَضَرَبَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم بِکَفَّیْہِ الْأَرْضَ وَنَفَخَ فِیْھِمَا ثُمَّ مَسَحَ بِھِمَا وَجْھَہٗ وَکَفَّیْہِ )) [2]
’’کیا آپ کو یاد نہیں کہ ایک سفر کے دوران میں ہم دونوں کو جنابت لاحق ہوگئی تھی
[1] صحیح البخاري مع الفتح، رقم الحدیث (۳۴۴) صحیح مسلم مع شرح النووي (۵؍ ۱۸۹ تا ۱۹۲) صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۳۱۰) المشکاۃ مع المرعاۃ (۱؍ ۵۸۷) و صحیح الجامع (۴۰۴۳)
[2] صحیح البخاري مع الفتح (۳۳۸) صحیح مسلم مع شرح النووي (۴؍ ۶۲) صحیح سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۳) صحیح سنن النسائي، رقم الحدیث (۳۰۸) صحیح سنن الترمذي، رقم الحدیث (۱۲۵) مختصر سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۵۹۹) المشکاۃ مع المرعاۃ (۱؍ ۱۸۷۔ ۱۸۹) و صحیح الجامع، رقم الحدیث (۲۳۶۷)