کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 318
کے ساتھ وضو کیا کریں اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کیا کریں۔‘‘ اسی مفہوم کی ایک حدیث صحیح ابن حبان میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے۔ امام شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہر نماز کے ساتھ تجدیدِ وضو کے عدمِ وجوب پر دلالت کرتی ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے قاضی عیاض رحمہ اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام اہلِ فتویٰ کا اس کے عدمِ وجوب پر اجماع ہے اور ان کے مابین اس سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ [1] 
[1] نیل الأوطار (۱؍ ۱؍ ۲۰۴۔ ۲۱۰) طبع بیروت۔