کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 30
نمازِ با جماعت قرآنِ کریم میں 1۔{وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} [البقرۃ: ۴۳] ’’اور نماز پڑھا کرو اور زکات دیا کرو اور ( اللہ تعالیٰ کے آگے ) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو۔‘‘ 2۔ {حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ} [البقرۃ: ۲۳۸] ’’ اور سب نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیانی نماز کی اور اﷲ کے لیے فرماں بردار ہو کر کھڑے رہو۔‘‘ {وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ۔۔۔ الخ} [النساء: ۱۰۲] ’’اور (اے پیغمبر!) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو ۔۔۔۔۔۔۔ الخ۔‘‘