کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 28
(دوپہر کے قریب ظہر کے وقت )بھی۔‘‘ 3۔{فَسُبْحٰنَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ وَ لَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْھِرُوْنَ} [الروم: ۱۷، ۱۸] ’’تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو اللہ کی تسبیح (نماز) پڑھو۔ اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو)۔‘‘ 3۔نمازِ جمعہ: {ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} [الجمعۃ: ۹] ’’ مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کی یاد (نماز) کے لیے جلدی کرو اور (خرید و) فروخت ترک کر دو، اگر سمجھو تو یہ تمھارے حق میں بہترہے۔‘‘ 4۔نمازِ تہجد: {وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَھَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ} [الإسراء: ۷۹] ’’اور بعض حصۂ شب میں بیدار ہوا کرو (تہجد کی نماز پڑھا کرو) اس حال میں کہ آپ کے لیے وہ زائد ہے۔‘‘ 5۔نماز میں پابندیِ وقت: {اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتٰبًا مَّوْقُوْتًا} [النساء: ۱۰۳] ’’بے شک نماز کا مومنوں پر اوقات مقررہ میں ادا کرنا فرض ہے۔‘‘ 6۔عدمِ پابندی کا انجام: {ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تُلْھِکُمْ اَمْوَالُکُمْ وَلَآ اَوْلاَدُکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ} [المنافقون: ۹]