کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 27
اوقاتِ نماز قرآنِ کریم میں قرآنِ کریم کے متعدد مقامات پر نمازِ پنج گانہ اور ان کے اوقات کی طرف اشارے کیے گئے ہیں۔ مثلاً: 1۔نمازِ فجر و مغرب اور عشا: {وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّھَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ} [ھود: ۱۱۴] ’’اور دن کے دونوں کناروں (صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔‘‘ 2۔نمازِ پنج گانہ: 1۔{اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْکِ الشَّمْسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا} [بني إسرائیل: ۷۸] ’’(اے نبی!) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح (فجر)کو قرآن پڑھا کرو، کیونکہ صبح کے وقت قرآن پڑھنا موجبِ حضور (ملائکہ) ہے۔‘‘ 2۔{وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِھَا وَ مِنْ اٰنَآیِٔ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّھَارِ} [طٰہٰ: ۱۳۰] ’’اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی تسبیح و تحمید کیا کرو اور رات کی ساعاتِ (اوّلین) میں بھی اُس کی تسبیح کیا کرو اور دن کے اطراف