کتاب: طہارت کے احکام ومسائل - صفحہ 22
ایامِ حیض میں عورتوں سے کنارہ کش رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں اُن سے مقاربت نہ کرو۔ ہاں جب (وہ غسل کر کے) پاک ہو جائیں تو جس طریق سے اللہ تعالیٰ نے تمھیں ارشاد فرمایا ہے، اُن کے پاس جاؤ، کچھ شک نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘ 4۔پیشاب اور پاخانے سے طہارت کا حکم: {اَوْ جَآئَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ} [المائدۃ: ۶] ’’یا تم میں سے کوئی شخص رفعِ حاجت (پیشاب و پاخانہ) کرکے آئے۔‘‘ 5۔ لباس کی طہارت کاحکم: {وَثِیَابَکَ فَطَھِّرْ} [المدثر: ۴] ’’اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔‘‘ 6۔جائے نماز کی طہارت کا حکم: {وَ عَھِدْنَآ اِلٰیٓ اِبْرٰھٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَھِّرَا بَیْتِیَ لِطَّآئِفِیْنَ وَ الْعٰکِفِیْنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوْدِ} [البقرۃ: ۱۲۵] ’’اور ابراہیم و اسماعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو۔‘‘ 2{وَ طَھِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوْدِ} [الحج: ۲۶] ’’اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو صاف رکھا کرو۔‘‘ 7۔ عام طہارت کاحکم: {اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ} [البقرۃ: ۲۲۲] ’’اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘ 2۔ {وَ یُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ مَآئً لِّیُطَھِّرَکُمْ بِہٖ} [الأنفال: ۱۱]