کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 91
اَلْـاَحَادِیْثُ الضَّعِیْفَۃُ وَالْمَوْضُوْعَۃُ
ضعیف اور موضوع احادیث
1 حَبَّذَا السِّوَاکُ یَزِیْدُ الرَّجُلَ فَصَاحَۃً۔
مسواک کا استعمال کیاہی خوب ہے کہ آدمی کی فصاحت میں اضافہ کرتاہے۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے ملاحظہ ہو’’الفوائد المجموعۃ‘‘للشو کانی حدیث نمبر20
2 غَسْلُ الْاِنَائِ وَطُہْرُ الْفَنَائِ یُوْرِثَانِ الْغِنٰی ۔
برتن کا دھونا اور صحن کی صفائی کرناغنا کا سبب بنتے ہیں۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر6
3 اَلْوُضُوْئُ مِنَ الْبَوْلِ مَرَّۃً وَمِنَ الْغَائِطِ مَرَّتَیْنِ وَمِنَ الْجَنَابَۃِ ثَلاَثًا ۔
پیشاب کے بعد ایک مرتبہ وضو کرنا چاہئے،قضائے حاجت کے بعد دو مرتبہ اور جنابت کے بعد تین مرتبہ۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر27
4 اَلْمَضْمَضَۃُ وَالْاِسْتِنْشَاقُ ثَلاَثًا فَرِیْضَۃٌ لِّلْجُنُبِ ۔
تین مرتبہ کلی اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھاناجنبی کے لئے فرض ہے۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ حدیث نمبر12
5 کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَسْتَاکُ عَرَضًا وَیَشْرَبُ مَضًّا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسواک اوپر سے نیچے کے رخ کرتے اور پانی گھونٹ گھونٹ کرکے پیتے۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر24
6 بُنِیَ الدِّیْنُ عَلَی النِّظَافَۃِ
دین کی بنیاد صفائی پر ہے۔
وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے بحوالہ سابق حدیث نمبر27