کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 87
مَسَائِلٌ مُّتَفَرِّقَــــــــــۃٌ متفرق مسائل (مسئلہ نمبر164)درندوں کی کھال کے کوٹ، کمبل،قالین ،پرس یا جوتے وغیرہ استعمال کرنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ الْمَلِیْحِ بْنِ اُسَامَۃَ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم نَہٰی عَنْ جُلُوْدِ السَّبَاعِ ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَاَبُوْدَاؤُدَ وَالنَّسَائِیُّ وَزَادَ التِّرْمِذِیُّ وَالدَّارِمِیُّ :اَنْ تُفْتَرَشَ[1] (صحیح) حضرت ابوملیح بن اسامہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھال استعمال کرنے سے منع فرمایاہے۔اسے حمد ،ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیاہے۔ترمذی اور دارمی نے اس حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ کیاہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھال نیچے بچھانے سے منع فرمایاہے۔ (مسئلہ نمبر165)ختنہ کرنا،زیرناف بال صاف کرنا،ناخن کاٹنا،بغل کے بال صاف کرنا،اور مونچھیں کترانا سنت ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( اَلْفِطْرَۃُ خَمْسٌ اَوْ خَمْسٌ مِّنَ الْفِطْرَۃِ الْخِتَانُ وَالْاِسْتِحْدَادُ وَتَقْلِیْمُ الْاَظْفَارِ وَنَتْفُ الْاِبِطِ وَقَصُّ الشَّارِبِ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’فطرت میں پانچ چیزیں شامل ہیں‘‘ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’پانچ چیزیں فطرت سے ہیں‘‘1ختنہ کرنا2زیرناف بال صاف کرنا3ناخن کاٹنا 4بغل کے بال صاف کرنا اور5 مونچھیں کترانا۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح سنن ابی داؤد للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 3480 [2] کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ