کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 84
أَلتَّیَمُّــــــــــــمُ
تیمم کے مسائل
(مسئلہ نمبر158)پانی نہ ملنے کی صورت میں وضو کی بجائے پاک مٹی سے تیمم کرنا چاہئے۔
(مسئلہ نمبر159)وضو یا غسل یا وضو اور غسل دونوں کے لئے ایک ہی تیمم کافی ہے۔
(مسئلہ نمبر160)دونوں ہاتھ دو مرتبہ مٹی والی جگہ پر مار کر پہلے منہ اور پھر دونوں ہاتھ ایک دوسرے پر پھیر لینے سے تیمم مکمل ہوجاتاہے۔
عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ بَعَثَنِی النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِیْ حَاجَۃٍ فَاجْنَبْتُ فَلَمْ اَجِدِ الْمَائَ فَتَمَرَّغْتُ فِی الصَّعِیْدِ کَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّۃُ ، ثُمَّ اَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَذَکَرْتُ لَہٗ ذٰلِکَ فَقَالَ ((اِنَّمَا کَانَ یَکْفِیْکَ اَنْ تَقُوْلُ بِیَدَیْکَ ہٰکَذَا)) ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ اِلَی الْاَرْضِ ضَرْبَۃً وَاحِدَۃً ثُمَّ مَسَحَ الشِّمَالَ عَلَی الْیَمِیْنِ وَ ظَاہِرَ کَفَّیْہِ وَ وَجْہَہٗ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ وَ اللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ[1]
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام سے بھیجا ۔ مجھے احتلام ہوگیا اور پانی نہ ملا۔ میں تیمم کرنے کے لئے زمین پر جانوروں کی طرح لوٹا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس واقعہ کاذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کرلینا کافی تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ایک مرتبہ زمین پر مارے اور بائیں ہاتھ کو دائیں پر مارا ۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیلیوں کی پشت اور منہ پر مسح کرلیا۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیاہے ۔ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔
(مسئلہ نمبر161)بیماری کی وجہ سے تیمم کیا جاسکتاہے۔
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَجُلاً اَصَابَہُ جُرْحٌ فِیْ رَاسِہِ عَلٰی
[1] کتاب الحیض باب التیمم