کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 83
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے بارے میں استفسار کیا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا’’مذی خارج ہونے سے وضو کرنا چاہئے اور منی خارج ہونے سے غسل کرنا چاہئے۔اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔
(مسئلہ نمبر156)مستقل بیماری کی وجہ سے مکمل پاکیزگی ممکن نہ ہوتو اسی حالت میں نماز ادا کرنی چاہئے البتہ ایسی صورت میں ہر نماز کے لئے نیا وضو کریں۔
وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر98کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
(مسئلہ نمبر157)ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( لاَ وُضُوْئَ اِلَّا مِنْ صَوْتٍ اَوْ رِیْحٍ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تک آواز نہ آئے یا ہواخارج نہ ہو اس وقت تک دوبارہ وضو کرنا واجب نہیں ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح سنن الترمذی للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 64