کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 72
أَلْوُضُـــــــــوْئُ وضو کے مسائل (مسئلہ نمبر123)وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنْ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَذَکَرَ اَحَادِیْثَ مِنْہَا وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃُ اَحَدِکُمْ اِذَا اَحْدَثَ حَتّٰی یَتَوَضَّاَ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی حدیثیں بیان کیں،جن میں سے ایک یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ بے وضو کی نماز قبول نہیں کرتا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر124)وضو سے قبل ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ پڑھنا ضروری ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ بْنِ زَیْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((لاَ وُضُوْئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (حسن) حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے وضو سے پہلے ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ نہ پڑھی اس کا وضو نہیں ہوتا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر125)وضو کی فضیلت۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( اِنَّ حَوْضِیْ اَبْعَدُ مِنْ اَیْلَۃَ مِنْ عَدَنٍ ، لَہُوَ اَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ الثَّلْجِ ، وَاَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ بِاللَّبَنِ وَلَاٰنِیَتُـہُ اَکْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُوْمِ وَاِنِّیْ لاَصُدُّ النَّاسَ عَنْہُ کَمَا یَصُدُّ الرَّجُلُ اِبِلَ النَّاسِ عَنْ حَوْضِہٖ )) قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَتَعْرِفُنَا یَوْمَئِذٍ ؟ قَالَ :(( نَعَمْ لَکُمْ سِیْمَا لَیْسَتْ لَاَحَدٍ مِّنَ الْاُمَمِ تَرِدُوْنَ عَلَیَّ غُرًّا[3]
[1] کتاب الطہارۃ باب وجوب الطہارۃ للصلاۃ [2] صحیح سنن الترمذی للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 24 [3] کتاب الطہارۃ باب استحباب اطالۃ الغرۃ……