کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 71
حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کوئی عورت کسی عورت کا ستر نہ دیکھے اور کوئی مرد کسی مرد کا ستر نہ دیکھے۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر121)غسل یا وضو کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَتَوَضَّاُ بِالْمُدِّ وَیَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ اِلٰی خَمْسَۃِ اَمْدَادٍ ۔مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے لئے ایک مد پانی(نصف لیٹر سے کچھ زائد)اور غسل کے لئے ایک صاع پانی(تقریبا ایک لیٹر)سے پانچ مد پانی(تقریباتین لیٹر)تک استعمال کیا کرتے تھے۔اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر122)مسنون طریقے سے غسل کرنے کے بعدوضو کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لاَ یَتَوَضَّاُ بَعْدَ الْغُسْلِ ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَالنَّسَائِیُّ وَالْحَاکِمُ[2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔اسے ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،نسائی اور حاکم نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح مسلم کتاب الحیض باب القدر المستحب من الماء …… [2] صحیح سنن النسائی للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 417