کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 47
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سوجاتے،پھر اٹھ کر غسل فرماتے۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر61)غسل جنابت میں پہلے دونوں ہاتھ دھونے چاہئیں پھر طہارت حاصل کرکے وضو کرناچاہئے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر107کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ (مسئلہ نمبر62)جنابت مدت مسح ختم کردیتی ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر143کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ (مسئلہ نمبر63)غسل جنابت کے لئے پانی میسر نہ ہو تو غسل کی نیت سے کیا گیا تیمم ہی غسل جنابت کا کام دیتاہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر110کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔