کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 41
(مسئلہ نمبر45)پینے والی چیز میں مکھی گر جائے تو اسے ڈبو کر نکال دینے سے مکھی کی نجاست دور ہوجاتی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( اِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِی اِنَائِ اَحَدِکُمْ فَلْیَغْمِسْہُ کُلَّہُ ثُمَّ لِیَطْرَحْہُ فَاِنَّ فِیْ اِحْدٰی جَنَاحَیْہِ شِفَائً وَفِیْ الْآخَرِ دَائً )) ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالْبُخَارِیُّ وَاَبُوْدَاؤُدَ وَابْنُ مَاجَہْ[1] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب کسی کے مشروب میں مکھی گر جائے تو اسے پوری طرح ڈبو کر پھینک دینا چاہئے(اور مشروب پی لینا چاہئے)مکھی کے ایک پر میں شفاہے اور دوسرے پر میں بیماری ہے۔‘‘اسے احمد،بخاری،ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح بخاری کتاب الطب باب اذا وقع الذباب فی الاناء