کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 36
إِزَالَـــــــــۃُ النَّجَــــــاسَۃِ
نجاست دور کرنے کے مسائل
(مسئلہ نمبر31)غلاظت اور نجاست دور کرنے کے لئے بایاں ہاتھ استعمال کرنا چاہئے۔
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ :کَانَتْ یَدُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَلْیُمْنٰی لِطُہُوْرِہٖ وَطَعَامِہٖ وَکَانَتْ یَدَ ہُ الْیُسْرٰی لِخَلاَئِہٖ وَمَا کَانَ مِنْ اَذًی ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[1](صحیح)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو اورکھانے کے لئے دایاں ہاتھ استعمال فرماتے ۔استنجا اور دوسری نجاست دور کرنے کے لئے بایاں ہاتھ استعمال فرماتے۔اسے ابو داؤد نے روایت کیاہے۔
(مسئلہ نمبر32)شیر خوار بچہ کپڑے پر پیشاب کردے تو اس پر پانی چھڑک دینا کافی ہے ،لیکن شیرخوار بچی کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے۔
عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ : (( بَوْلُ الْغُلاَمِ الرَّضِیْعِ یُنْضَحُ وَبَوْلُ الْجَارِیَۃِ یُغْسَلُ )) قَالَ قَتَادَۃُ رضی اللّٰه عنہ : وَہٰذَا مَا لَمْ یَطْعَمَا فَاِذَا طَعِمَا غُسِلَ جَمِیْعًا ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح)
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’شیرخوار بچے کے پیشاب پرپانی چھڑک دیا جائے اور شیرخوار بچی کے پیشاب کو دھویا جائے۔حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک بچے غلہ نہ کھائیں ،جب کھانے لگیں گے تو دونوں کے پیشاب
[1] صحیح سنن ابی داود ، للالبانی ، الجزء الاول ،رقم الحدیث 26
[2] منتقی الاخبار کتاب الطہارۃ باب نضح بول الغلام اذا لم یطعم