کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 35
کوڑے کرکٹ کے ذھیر پر ہوا،تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیوار کے پیچھے کھڑے ہوئے اور پیشاب کیا،میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہوگیا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے مجھے اپنے پاس بلایا(تاکہ پردہ ہوجائے) چنانچہ میںآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوگیا،حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب سے فارغ ہوگئے۔اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
وضاحت : کھڑے ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میںزخم تھا جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بیٹھنا ممکن نہیں تھا یا بیٹھنے کے لئے مناسب جکہ نہیں ھی۔
(مسئلہ نمبر30)بیماری،بڑھاپایا سردی کے باعث برتن میں پیشاب کرنا درست ہے۔
عَنْ اُمَیْمَۃَ بِنْتِ رُقَیْقَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّہَا قَالَتْ : کَانَ لِلنَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَدْحٌ مِنْ عِیْدَانٍ تَحْتَ سَرِیْرِہِ یَبُوْلُ فِیْہِ بِاللَّیْلِ ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ وَالنَّسَائِیُّ[1](صحیح)
حضرت امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چارپائی کے نیچے ایک لکڑی کا پیالہ رکھا رہتا۔جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت پیشاب کیا کرتے تھے۔اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیاہے۔
[1] صحیح سنن ابی داؤد للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 19