کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 30
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’پیشاب کرتے وقت کوئی آدمی پیشاب اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے نہ ہی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ ہی (کوئی چیز پیتے وقت)برتن میں پھونک مارے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
(مسئلہ نمبر17)طہارت دائیں ہاتھ سے شروع کرنی چاہئے۔
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ :اِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَیُحِبُّ التَّیَمُّنَ فِیْ طُہُوْرِہٖ اِذَا تَطَہَّرَ وَفِیْ تَرَجُّلِہٖ اِذَا تَرَجَّلَ وَفِی انْتِعَالِہٖ اِذَا انْتَعَلَ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے ،کنگھا کرنے اور جوتا پہننے میں دائیں طرف سے آغاز پسند فرمایا کرتے تھے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
(مسئلہ نمبر18)راستے اور سائے کہ جگہ میں رفع حاجت کرنا منع ہے۔
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ :(( اتَّقُوْا اللاَّعِنَیْنِ )) قَالُوْا :وَمَا اللاَّعِنَانِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ :(( الَّذِیْ یَتَخَلَّی فِیْ طَرِیْقِ النَّاسِ اَوْ فِیْ ظِلِّہِمْ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’لوگو!لعنت کے دو کاموں سے بچو۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !لعنت کے وہ دو کام کون کون سے ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’لوگوں کی گزرگاہ اور سایہ دار جگہ پر رفع حاجت کرنا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
(مسئلہ نمبر19)استنجا کرنے کے لئے مٹی کے کم از کم تین ڈھیلے یا پانی استعمال کرنا چاہئے۔
(مسئلہ نمبر20)گوبر اور ہڈی سے استنجا کرنا منع ہے۔
عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ یَدْخُلُ الْخَلاَئَ فَاَحْمِلُ اَنَا وَغُلاَمٌ نَحْوِیْ اِدَاوَۃً مِنْ مَائٍ وَعَنْزَۃً فَیَسْتَنْجِیْ بِالْمَائِ ۔مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[3]
[1] کتاب الطہارۃ باب التیمن فی الطہور وغیرہ
[2] کتاب الطہارۃ باب النہی عن التخلی فی الطرق
[3] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب الاستنجاء بالماء من التبرز