کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 28
آدَابُ الْخَـــــــــــلاَئِ رفع حاجت کے مسائل (مسئلہ نمبر12)بیت الخلاء میں داخل ہونے اور نکلنے کی مسنون دعا یہ ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا دَخَلَ الْخَلاَئَ یَقُوْلُ (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ))۔مُتَفَقٌّ عَلَیْہِ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو فرماتے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔یااللہ!میں ناپاک جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ اِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ قَالَ ((غُفْرَانَکَ)) ۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَاَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِیُّ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَہْ[2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو غُفْرَانَکَ (یااللہ!میں تیری بخشش چاہتاہوں)فرماتے۔اسے احمد ،ابوداود،نسائی ،ترمذی،اور ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر13)بیت الخلاء میں اللہ تعالیٰ کے نام والی کوئی چیزساتھ نہیں لے جانی چاہئے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا دَخَلَ الْخَلاَئَ وَضَعَ خَاتَمَہُ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَالنَّسَائِیُّ وَابْنُ مَاجَہْ[3] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں جانے کا ارادہ
[1] صحیح مسلم کتاب الحیض ، باب ما یقول اذا اراد دخول الخلاء [2] صحیح سنن ابی داود ، للالبانی ، الجزء الاول ،رقم الحدیث 23 [3] صحیح سنن ابن ماجہ، باب ذکر اللہ عزوجل علی الخلاء والخاتم فی الخلاء