کتاب: طہارت کے مسائل - صفحہ 15
کہ اپنے تمام اعمال کی بنیاد حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی بنائیں۔حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا علم ہوتے ہی تمام سنے سنائے اور ،رواجی مسائل بلا جھجک اور بلا کراہت ترک کردیں اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پورے اطمینان اور شرح صدر کے ساتھ عمل کرنا شروع کردیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تابعین اور تبع تابعین کا یہی طرز عمل تھا۔ مذکورہ بالا مقصد کے حصول کے لئے جدوجہد کسی فرد،کسی فرقہ،کسی مسلک یا کسی گروہ کی طرف دعوت نہیں بلکہ صرف اور صرف قرآن وحدیث کی تعلیم عام کرنے اور خالص کتاب وسنت پر عمل کرنے کی دعوت ہے۔لہٰذا ہم قارئین سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہماری جدوجہد میں وہ بھی اپنا فرض بھرپور طریقے سے ادا کریں۔حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃًکی روشنی میں ہرمسلمان اپنے عمل کے مطابق دوسروں تک بات پہنچانے کا پابند ہے جس کا اجروثواب اللہ کے ہاں یقینا بے حدوحساب ہے۔ حسب سابق کتاب الطہارۃ میں بھی صحیح اور حسن درجے کی احادیث کا معیار قائم رکھنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔تاہم اہل علم حضرات سے توقع ہے کہ وہ کہیں بھی کوئی غلطی پائیں گے تو ضرور مطلع فرمائیں گے۔صحیح حدیث کے معاملہ میں ہمارے دیدہ ودل ان شاء اللہ ہمیشہ فرش راہ رہیں گے۔ہمیں نہ تو کسی مسلک سے ایسی محبت ہے نہ ایسا بغض کہ ضعیف حدیث کے مقابلے میں صحیح حدیث مل جانے کے باوجود محض کسی مسلک کے حمایت یا مخالفت کی خاطر اپنے موقف پر جمے رہیں۔ہماری تمام تر محبت کا مرکز اور محور صرف اور صرف صحیح حدیث ہے۔لہٰذا کتاب میں درج شدہ کوئی ضعیف حدیث ثابت ہوجائے یا اس کے مقابلے میں زیادہ قو ی حدیث مل جائے تو ہم اپنے موقف میں رجوع کرنے میں ان شاء اللہ لمحہ بھر کا تامل نہیں کریں گے۔ والد محترم حافظ محمد ادریس کیلانی صاحب نے کتاب کی نظر ثانی کے ساتھ ساتھ احادیث کی تخریج کا محنت طلب فریضہ بھی سرانجام دیا فَجَرَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرًا[1]دیگر تمام حضرات جنہوں نے کتاب کی تکمیل میں کسی نہ کسی طرح حصہ لیا ہے،اللہ تعالیٰ ان سب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطافرماکردنیا وآخرت میں
[1] والد محترم حافظ محمد ادریس کیلانی 13 رحمہ اللہ اکتوبر1992ء کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔قارئین سے درخواست ہے کہ وہ مرحوم کے لئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کریں۔