کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 900
انسان کا اپنا ذاتی مال سوال : انسان کا اپنا ذاتی مال کون سا ہے؟ جواب : سیّدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ یہ سورت (التکاثر) پڑھ رہے تھے پھر آپ نے فرمایا: ابن آدم کہتا ہے کہ یہ میرا مال ہے یہ میرا مال ہے، حالانکہ تیرا مال صرف وہی ہے جو تو نے صدقہ کر دیا اور جاری کیا اور کھا لیا فنا کر دیا یا پہن لیا اور پرانا کر دیا۔[1] مومنوں کی چار لازمی صفات سوال : خسارے سے بچنے کے لیے مومنوں کی چار لازمی صفات کیا ہیں ؟ جواب : (۱)ایمان لانا۔ (۲)عمل صالح کرنا۔ (۳)حق کی ایک دوسرے کو وصیت کرنا۔ (۴)ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرنا۔[2] ہر وقت طعن وتشنیع اور عیب ٹٹولنے کی سزا سوال : ہر وقت طعن وتشنیع اور عیب ٹٹولنے کی کیا سزا ہے؟ جواب : ایسے لوگ جہنم کا ایندھن ہیں ، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَیْلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃٍ﴾ (الہمزۃ:۱) ’’ہر طعنہ زن اور عیب گیری کرنے والے کے لیے ہلاکت ہے۔‘‘ نماز سے غفلت برتنا سوال : نماز سے غفلت برتنے والی کی کیا سزا ہے؟ جواب : نماز میں غفلت سے مراد یہ ہے کہ کبھی پڑھ لی اور کبھی نہ پڑھی کبھی لیٹ کر لی پھر جلدی جلدی چند ٹھونگے مار لیے، نماز میں کھڑے ہوئے تو دنیاوی خیالات میں مستغرق رہے۔ ایسے نمازیوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جہنم کی سزا تیار کی ہے: ﴿فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّینَo الَّذِیْنَ ہُمْ عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَo﴾ (الماعون: ۴۔۵) معمولی برتنے کی چیز اگر مانگنے والی کو نہ دی جائے تو…؟ سوال : معمولی برتنے کی چیزیں اگر مانگنے والے کو نہ دی جائیں تو ایسے شخص بارے اسلام کیا کہتا ہے؟
[1] ترمذی، ابواب التفسیر، تیسیر القراٰن: ۴/ ۶۸۰۔ [2] سورۃ العصر۔