کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 892
استغفار سے اللہ کی کونسی نعمتیں حاصل ہوں گی؟
سوال : استغفار سے اللہ کی کونسی نعمتیں عطا ہوتی ہیں ؟
جواب : (۱)استغفار کرنے سے رحمت بھری بارشیں برستی ہیں ۔
(۲)فراخ مال ملتا ہے۔
(۳)اولاد سے بندہ نوازا جاتا ہے۔ (نوح: ۱۰۔۱۲)
بعض علماء تو کہتے ہیں : ہر مقصد کے حصول کے لیے اللہ کے حضور استغفار کرنا چاہیے۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ بارش مانگنے نکلے صرف استغفار پر اکتفا فرمایا، کسی نے کہا: امیرالمومنین بارش کی دعا تو کی نہیں ، آپ کہتے ہیں : میں نے آسمان کے ان دروازوں کو کھٹکھٹا دیا جن سے بارش ہوتی ہے پھر آپ نے سورۃ نوح کی یہی آیات پڑھ کر لوگوں کو سنا دیں ۔[1]
قرآن سے جنوں کے متعلق آگاہی
سوال : قرآن سے جنوں کے متعلق کیا آگاہی ملتی ہے؟
جواب : جنوں کے متعلق جو حقائق قرآن میں جا بجا مذکور ہیں ، ان کا خلاصہ یہ ہے:
(۱) انسان کے علاوہ جن ہی ایسی مخلوق ہیں جو مکلف ہیں ۔
(۲) جن ناری مخلوق ہے جو تیز شعلہ سے پیدا کیے گئے ہیں ۔
(۳) انسان کی پیدائش سے پہلے جن اس زمین پر آباد تھے اور ان میں نبوت کا سلسلہ جاری تھی پھر تخلیق آدم کے بعد وہ انسانوں میں منتقل ہوگیا اب انسانوں کا نبی جنوں کا بھی ہوتا ہے۔
(۴) جن انسانوں کو دیکھ سکتے ہیں لیکن انسان نہیں ۔
(۵) جن بھی علاقائی زبانیں بولتے ہیں ۔
(۶) انسانوں کی طرح جنوں میں بھی نیک وبد ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں ۔
(۷) انسانوں کی طرح ان میں بھی توالد و تناسل کا سلسلہ جاری ہے۔[2]
بھاری ذمہ داریوں کو اٹھانے والوں کو اللہ کی نصیحت
سوال : بھاری ذمہ داریوں کو اٹھانے والوں کو اللہ کیا نصیحت فرماتے ہیں ؟
جواب : ایسا شخص کم وبیش آدھی رات تہجد پڑھے یہ نفس کو کچلنے اور سیدھی بات کرنے میں ممد و معاون ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:
[1] تیسیر القرآن: ۴/ ۵۲۶۔
[2] تیسیر القرآن: ۴/ ۵۳۱۔ ۵۳۲۔