کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 879
وہی راستہ افضل واکمل ہے۔‘‘[1] کیا جنات بھی جنت میں جائیں گے؟ سوال : کیا جنات بھی جنت میں جائیں گے؟ جواب : امام شوکانی رحمہ اللہ آیت ﴿لَمْ یَطْمِثْہُنَّ اِِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَآنٌّ﴾ (الرحمن: ۵۶) کی تفسیر میں فرماتے ہیں : اس آیت نیز اس سورت کی بہت سی آیات میں اس بات کی دلیل ہے کہ جنات بھی جنت میں داخل ہوں گے جب وہ اللہ پاک پر ایمان رکھتے ہوں گے اس کے فرائض پر عمل کریں گے اور منع کردہ امور سے باز آجائیں گے۔[2] بلا وضو قرآن پڑھنا سوال : بلا وضو قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : جائز ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے: (قِرائَ ۃُ الْقُرْاٰنِ بَعْدَ الْحَدَثِ وَغَیرِہ) ’’حدث وغیرہ کے بعد قرآن کی قراء ت کرنا۔‘‘ اس کے تحت وہ حدیث لائے ہیں ، ابن عباس رضی اللہ عنہما راوی ہیں کہ آپ رات کو اٹھے، آنکھیں صاف کیں اور آل عمران کی آخری دس آیات پڑھیں پھر اٹھ کر لٹکے مشکیزے سے وضو کیا۔[3] بلا وضو قرآن کو چھو نا سوال : کیا بلا وضو قرآن کو چھو ابھی جا سکتا ہے؟ جواب : آیت ﴿لَا یَمَسُّہُ اِِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَo﴾ (الواقعۃ: ۷۹) ’’نہ چھوئیں اسے مگر پاک۔‘‘ سے بعض علماء نے یہ مسئلہ مستنبط کیا ہے کہ بے وضو لوگوں کو قرآن کو ہاتھ نہ لگانا چاہیے لیکن راجح تر بات یہی ہے کہ بے وضو بھی قرآن کو چھو سکتا اور اس سے تلاوت کر سکتا ہے صرف جنبی اور حیض ونفاس والی عورت قرآن کو چھو نہیں سکتی، جب تک پاک نہ ہوں البتہ حیض ونفاس والی عورت زبانی قرآن پڑھ بھی سکتی ہے اور پڑھا بھی سکتی ہے۔[4] ماہواری کے دوران ، تفسیری کتب کا مطالعہ کرنا سوال : میں ماہواری کے دوران جبکہ پاک نہیں ہوتی بسا اوقات تفسیری کتب کا مطالعہ کرتی رہتی ہوں کیا میں اس طرح گناہ گار تو نہیں ہوتی؟ فتویٰ ارشاد فرمائیے۔
[1] فتاوٰی ابن تیمیۃ: ۲۴/ ۲۲۲۔۲۲۳۔ [2] فتح القدیر: ۵/ ۱۷۶۔ [3] بخاری: ۱۸۳۔ ومسلم: ۱۲۷۴۔ [4] تیسیر القرآن: ۴/ ۳۶۶۔