کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 873
جواب : لید اور ہڈی، ہڈی پر انہیں گوشت ملتا ہے اور لید ان کے جانوروں کی خوراک ہے۔[1]
اعمال برباد کرنے والے امور
سوال : کون سے امور ہیں جن سے اعمال برباد ہو جاتے ہیں ؟
جواب : نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں جب انہیں خالص لوجہ اللہ نہ کیا گیا ہو نیز ایسے ہی ارتداد، شرک، احسان جتلانے سے بھی اعمال ضائع ہو جاتے ہیں ۔ اعمال کو قرآن وسنت کے مطابق سر انجام دینا ان کی مقبولیت کی علامت ہے، فرمان باری تعالیٰ ہے: ’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے عملوں کو ضائع مت کرو۔‘‘ (محمد: ۳۳)
کامیابی ملنے پر ایک مومنہ کا طرز عمل
سوال : کامیابی ملنے پر ایک مومنہ کا طرز عمل کیا ہونا چاہیے؟
جواب : اسے شکرانے کے طور پر اپنی عبادت بڑھا دینی چاہیے، سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ، آپ رات کو اتنا قیام فرماتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سوج جاتے، سیّدہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں ، آپ کے تو اللہ نے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دئیے ہیں ، آپ نے جواب دیا: کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں پھر جب آپ کا جسم فربہ ہوگیا تو آپ نماز بیٹھ کر پڑھا کرتے جب رکوع کا موقع آتا تو کھڑے ہو کر کچھ قراء ت کرتے پھر رکوع کرتے۔[2]
پیروں کی بیعت
سوال : پیروں کی بیعت کا کیا حکم ہے؟
جواب : اس کے جواب میں عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں : وہ بیعت جو پیروں فقیروں نے لازمی بنا رکھی ہے تو یہ ہرگز واجب نہیں البتہ مشروع ضرور ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ پیر یا شیخ خود پوری طرح شریعت کا پابند ہو اور اگر پیر صاحب خود ہی شریعت کے پابند نہ ہوں تو ان کی بیعت جائز نہ ہوگی بلکہ عذاب کا باعث بن جائے گی۔[3]
محصر کی قضا
سوال : کیا محصر پر قضا لازم ہے؟
[1] مسلم، کتاب الصلوٰۃ باب الجہر، بالقراء ۃ فی الصبح والقراء ۃ علی الجن۔
[2] بخاری، کتاب التفسیر دیکھیے: تیسیر القرآن: ۴/ ۲۴۲۔
[3] تیسیر القرآن: ۴/ ۲۴۷۔