کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 872
خادم قرآن علوم کہا جاتا ہے ان علوم کی افادیت مسلم لیکن جس طالب علم کو فرصت ہی دو چار سال کے لیے ملے اسے کیا قرآن سے بے بہرہ ہی رکھنا چاہیے؟ پھر اس کے بعد فقہ پڑھائی جاتی ہے تاکہ قرآن اور حدیث کو بھی فقہ کی مخصوص عینک سے ہی دیکھا جائے تقلید شخصی کے فوائد بھی بیان کیے جاتے ہیں جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ جس فرقہ کے مدرسہ میں طالب علم داخل ہوتا ہے ٹھیک اسی سانچہ میں ڈھل کر نکلتا ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ جب تک ان ابتدائی علوم کو پڑھا نہ جائے اس وقت تک قرآن کی سمجھ آہی نہیں سکتی اور اس طرح عملاً اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تردید کی جاتی ہے کہ ہم نے قرآن کو آسان بنا دیا ہے تاکہ لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں ۔[1]
ایام اللہ کا کیا مفہوم ہے؟
سوال : ایام اللہ کا کیا مفہوم ہے؟
جواب : ایام اللہ کا لغوی اور لفظی معنی صرف اللہ کے دن ہیں مگر اس سے مراد عموماً وہ دن لیے جاتے ہیں جو کسی قوم کے تاریخی یادگار دن ہوں ۔
تذکیر بایام اللہ ایک شرعی اصطلاح ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جن جن قوموں پر اللہ کا عذاب آیا تھا، ان کی وجوہ تلاش کر کے انسان ان واقعات سے عبرت اور سبق حاصل کرے اور یہ قرآن کا ایک اہم موضوع ہے اور اس کا بار بار ذکر ہوا ہے۔[2]
پختگی اور کمال عقل کی عمر
سوال : پختگی اور کمال عقل کی عمر کون سی ہے؟
جواب : پختگی یعنی جوانی کی عمر ۱۸ سال اور کمال عقل کی چالیس سال۔[3]
کیا آپ جنات کی طرف بھی مبعوث ہوئے ہیں ؟
سوال : کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنات کی طرف بھی مبعوث ہوئے ہیں ؟
جواب : جی ہاں ! آپ ان کے بھی پیغمبر تھے اور کئی جن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن سن کر ایمان لے آئے اور اپنی قوم کی ہدایت کا باعث بنے۔[4]
جنات کی خوراک
سوال : جنات کی خوراک کیا ہے؟
[1] تیسیر القرآن: ۴/ ۱۸۷۔
[2] تیسیر القرآن: ۴/ ۱۹۲۔ ۱۹۳۔
[3] حوالہ ایضًا۔
[4] الاحقاف: ۲۹۔