کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 870
دُعا اور توبہ کی شرائط
سوال : توبہ کی کیا شرائط ہیں ؟
جواب : کافروں کی توبہ تو اسلام لانا ہی ہے۔
جبکہ ایک مسلمان کے لیے شرائط یہ ہیں کہ اپنے گناہ پر نادم ہو، پھر اللہ کی طرف رجوع کرے اور توبہ واستغفار کرے اور آئندہ اس کام کو مطلقاً چھوڑ دینے کا عہد کرے، توبہ کی سب سے اہم شرط یہی ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے یہ کام چھوڑا گیا ہو۔[1]
سوال : اللہ عزوجل کن کی دعائیں سنتے ہیں ؟
جواب : جو ایمان لا کر عمل صالح کرنے والے ہوں ، فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَیَسْتَجِیبُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ﴾ (الشورٰی: ۲۶)
مصیبتیں کیوں آتی ہیں ؟
سوال : مصیبتیں کیوں آتی ہیں ؟
جواب : انسان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے، حالانکہ کئی گناہ تو اللہ عزوجل ویسے معاف فرما دیتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَمَا اَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیکُمْ وَیَعْفُو عَنْ کَثِیْرٍo﴾ (الشورٰی:۳۰)
چنانچہ سلف میں سے کسی سے منقول ہے کہ اگر میری گھر والی بھی مجھ سے لڑے تو میں غور کرتا ہوں تو مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے گھر میں داخلے کی دعا نہیں پڑھی تھی لہٰذا جب بھی کوئی مصیبت آئے اپنی لغزشوں کو یاد کر کے معافی مانگے۔
عورت کے لیے زیور پہننے کا مسئلہ
سوال : عورت کے لیے زیور پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب : جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿اَوَمَنْ یُّنَشَّاُ فِی الْحِلْیَۃِ وَہُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍo﴾ (الزخرف: ۱۸)
’’اور کیا (اس نے اسے رحمن کی اولاد قرار دیا ہے) جس کی پرورش زیور میں کی جاتی ہے اور وہ جھگڑے میں بات واضح کرنے والی نہیں ؟‘‘
سید مودودی لکھتے ہیں : ’’اس آیت سے عورتوں کے لیے زیور کے جواز کا پہلو نکلتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
[1] تیسیر القرآن: ۴/ ۱۳۹۔ تفہیم القرآن: ۴/ ۵۰۳۔