کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 865
سے جھگڑ کر روحیں چھین لیں اور مردوں کو زندہ کر دیا، یا لوح محفوظ پر فلانی عورت کی قسمت میں اولاد نہیں تھی پر ہمارے کرنی والے نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ایسی کہانیاں سنا سنا کر لوگوں کو دھوکے کے پیچھے لگائے رکھتے ہیں ۔[1] بہترین اعمال سوال : بہترین اعمال کون سے ہیں ؟ جواب : ایمان لانا پھر جہاد پھر حج مبرور۔[2] دوسری حدیث کے مطابق، وقت پر نماز ادا کرنا پھر ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا پھر جہاد کرنا۔[3] حصول اولاد کے لیے دعائے ابراہیمی سوال : حصول اولاد کے لیے دعائے ابراہیمی کیا ہے؟ جواب : ابراہیم علیہ السلام بڑھاپے میں بھی مایوس ہونے کی بجائے حصول اولاد کے لیے اپنے رب کو بایں الفاظ پکارتے ہیں : ﴿رَبِّ ہَبْ لِی مِنْ الصّٰلِحِیْنَo﴾ (الصّٰفّٰت: ۱۰۰) ’’میرے رب مجھے نیک اولاد عطا فرما۔‘‘ اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ صرف اولاد نہیں مانگنی چاہیے بلکہ نیک اولاد مانگنی چاہیے۔ گھمبیر مصائب سے نکلنے کی سبیل سوال : گھمبیر مصائب سے نکلنے کی کیا سبیل ہے؟ جواب : اللہ کی تسبیحات اور خصوصاً ﴿لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَo﴾ (الانبیاء: ۸۷) دعائے یونس، سورۃ الصافات میں اللہ عزوجل فرماتے ہیں جب یونس علیہ السلام اپنی لغزش کی بنا پر مچھلی کے پیٹ میں پھنس گئے، اس انوکھی جیل سے وہ اس لیے چھوٹ گئے کہ انہوں نے تسبیحات کو اپنا ورد زبان بنا لیا ورنہ قیامت تک وہ ادھر ہی رہتے۔[4] شرعی حیلہ کس صورت جائز ہے؟ سوال : شرعی حیلہ کس صورت جائز ہے؟
[1] الفاطر: ۴۰۔ [2] بخاری۔ [3] بخاری، بحوالہ تیسیر القرآن: ۳/ ۷۰۸۔ [4] دیکھئے: آیت نمبر ۱۴۳۔ ۱۴۴۔