کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 860
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آسکتا ہے؟
سوال : کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آسکتا ہے؟
جواب : نہیں ! بلکہ ایسا عقیدہ رکھنے والا ملت اسلامیہ سے خارج ہو جاتا ہے۔ قرآن میں آپ کی ختم نبوت بارے یوں آیا ہے:
﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًاo﴾ (الاحزاب: ۴۰)
’’محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں اور لیکن وہ اللہ کے رسول اورتمام نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں اور اللہ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔‘‘
اور آپ کی ختم نبوت پر دلالت کنندہ بہت سی احادیث بھی مروی ہیں ۔
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اور اگلے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا، اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس میں آتے جاتے اور تعجب کرتے ہیں کہ اس اینٹ کی جگہ کیوں چھوڑ دی اور وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النّبیین ہوں ۔‘‘ [1]
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بنی اسرائیل پر نبی حکومت کیا کرتے، جب ایک نبی فوت ہو جاتا تو اس کی جگہ دوسرا نبی آ جاتا مگر میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا البتہ میرے بعد کثرت سے خلفاء ہوں گے۔‘‘[2]
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دو گروہ آپس میں نہ لڑیں دونوں میں بڑی جنگ ہوگی اور دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تیس کے قریب جھوٹے دجال ظاہر نہ ہوں یعنی ان میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔‘‘[3]
دعوتِ طعام کے آداب
سوال : دعوت طعام کے کیا آداب ہیں ؟
جواب : (۱) صاحب خانہ خود بلائے تو جائیں ۔
[1] بخاری، کتاب المناقب، باب خاتم النّبیین۔
[2] بخاری، ومسلم۔
[3] بخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوات فی الاسلام۔ تیسیر القرآن: ۳/ ۵۸۹۔