کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 859
مانگ نکالی جائے۔ دائیں بائیں مانگ نکالنا سنت نہیں ہے، ہو سکتا ہے اس میں غیر مسلم سے مشابہت ہو اور ممکن ہے یہ اس فرمان نبوی کی وعید میں آتی ہوں : دو قسم کے لوگ دوزخی ہیں ، اور دوسری عورتیں ہوں گی (بظاہر) لباس پہنے ہوں گی لیکن درحقیقت ننگی ہوں گی اور بے لباس ہوں گی، مائل ہونے والی اور مائل کرنے والی ان کے سر بختی اونٹوں کے جھکے کوہانوں کی مانند ہوں گے یہ جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو ہی پا سکیں گی۔ [1]
بعض علمائے کرام نے مَائِلَات الْمُمِیْلَات کی تفسیر میں یہی ٹیڑھی مانگ کی ہے کہ وہ اپنی مانگ ٹیڑھی نکالتی ہوں گی اور دوسروں کی اسی انداز میں نکالتی ہوں گی مگر حق تشریح ان کلمات کی یہ ہے کہ یہ عورتیں دین اور حیا کے دائرے سے ہٹی ہوئی ہوں گی اور دوسروں کو اس سے ہٹانے والی ہوں گی۔[2]
بالوں کے مسائل
سوال : بعض طالبات جن کے بال نرم وملائم ہوتے ہیں وہ انہیں عمدا مصنوعی طریقے سے خشک اور کھردرے سے بنا لیتی ہیں ان کے اس فعل کا کیا حکم ہے خیال رہے یہ سب مغرب سے آیا ہے ان کی نقالی میں ہی ایسا کیا جاتا ہے جو یہ ان مغربی رسالوں میں دیکھتی ہیں ۔
جواب : اہل علم فرماتے ہیں کہ بال گھنگریالے بنا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ان امور میں یہی اصل ہے بشرطیکہ عورت نے کافر و فاجر عورتوں کی مشابہت میں ایسا نہ کیا ہو مگر جیسا کہ سوال میں دریافت کیا گیا ہے لڑکیاں یہ سب کجھ رسائل اور مجلات میں دیکھ کر ایسا کرتی ہیں اس پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اہل ایمان کی خواتین کو چاہیے کہ ان درآمد شدہ اسٹائلوں سے اپنے آپ کو بالا اور دور رکھیں ان مجلات کو قطعاً اس نیت سے نہیں دیکھنا چاہیے کہ معلوم ہو کہ کافر و فاجر عورتیں اور ان کی نقالی کیا اور کیسے کرتی ہیں ، عورت کو اس غرض سے پیدا نہیں کیا کہ اپنے آپ کو فقط ایک مورتی بنا لے۔[3]
اہل بیت میں کون کون شامل ہیں ؟
سوال : اہل بیت میں کون کون شامل ہیں ؟
جواب : سیّدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے جب یہ سوال ہوا تو وہ فرماتے ہیں آپ کی بیویاں تو آپ کے اہل بیت ہیں ہی لیکن آپ کے اہل بیت وہ ہیں جن پر آپ کے بعد صدقہ کھانا حرام ہے۔ پوچھا گیا وہ کون ہیں ؟ فرمایا: آل علی، آل عقیل، آل جعفر، آل عباس رضی اللہ عنہم ۔[4]
[1] مسلم: ۲۱۲۸۔
[2] ابن عثیمین، ایضاً ص ۶۹۲۔
[3] ابن عثیمین ایضًا: ص ۶۹۳۔
[4] صحیح مسلم: ۲۴۰۸، ۳۶۔ دیکھئے: تفسیر ابن کثیر: ۴/ ۲۹۶۔