کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 858
ومعیت حاصل ہو تو بہت بہتر ہے مگر واجب نہیں ہے بلکہ کوئی ایسی کیفیت کافی ہے جس سے خلوت کے معنی دور ہو جاتے ہوں اور وہ کسی دوسری عورت کی موجودگی یا ڈرائیور کے علاوہ کسی اور مرد سے حاصل ہو جاتا ہے ہاں اگر کوئی فاصلہ ایسا ہو جسے سفر سے تعبیر کیا جاتا ہو تو اس صورت میں محرم کی معیت لازمی ہے کیونکہ آپ کا فرمان ہے کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔
عورت کو اس دوران حجاب کرنا ازحد ضروری ہے اور اسباب فتنہ سے بچنا چاہیے تاکہ ان کے مابین کوئی خرابی نہ ہو جائے۔[1]
پردہ دار عورتوں کا بیوٹی پارلروں میں جانا
سوال : کیا پردہ دار بہنوں کے لیے جائز ہے کہ بیوٹی پارلر جیسی جگہوں پر جائیں جہاں بالوں کی کٹنگ اور رنگ وغیرہ تبدیل کیے جاتے ہیں ؟
جواب : خاتون کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایسی کام کرنے والی عورت کو گھر بلا لے اور خود وہاں نہ جائے لیکن اگر جائے تو اسے وہاں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ بھی ادا کرنا چاہیے۔[2]
ناخن بڑھانے کا حکم
سوال : ناخن بڑھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب : ناخن بڑھانا حرام نہ بھی ہو تو یہ مکروہ ضرور ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ناخن تراشنے کے لیے چالیس دن مقرر فرمائے ہیں ۔[3]
اونچی ایڑی کا جوتا پہننا
سوال : اونچی ایڑی کا جوتا پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب : اونچی ایڑی کا جوتا پہننا جائز نہیں کیونکہ اس سے عموماً انسان کے گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ نیز اس سے عورت کا قد حقیقت سے زیادہ نظر آتا ہے سرین بھی کچھ زیادہ ہی نمایاں ہو جاتی ہے اور یہ ایک قسم کا دھوکہ ہے اور اس میں ایک پہلو سے اظہار زینت بھی ہے۔ [4]
ٹیڑھی مانگ نکالنا
سوال : ٹیڑھی مانگ نکالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب : بالوں میں مانگ نکالنے میں سنت یہ ہے کہ پیشانی کے درمیان سے سر کے اوپر کی طرف
[1] عبدالعزیز بن باز، احکام ومسائل خواتین: ص ۷۱۹۔
[2] محمد بن عبدالمقصود، ایضاً : ۷۰۲۔
[3] صحیح مسلم: ۲۵۸۔ بحوالہ ایضاً ابن عثیمین۔
[4] مجلس افتاء، ایضاً : ص ۷۰۵۔