کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 853
ہے، جوشریعت نے دی ہے۔
٭ گانا دل میں غلط جذبات بھڑکانے والے الفاظ پرمشتمل نہیں تھا بلکہ جنگ بعاث پر گایا جانے والا ترانہ تھا یعنی ایسی شاعری جو جنگ/جہاد کے موقع پر جوش دلائے۔
٭ گانا گانے والیاں چھوٹی لڑکیاں تھیں نہ کہ پیشہ ور گانے والیاں ۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود اس میں شریک نہیں ہوئے البتہ چھوٹی بچیوں کو اس حد کے اندر گانے سے منع بھی نہیں فرمایا۔[1]
تربیت اولاد کے لیے نصیحتیں
سوال : تربیت اولاد کے راستے واضح کرنے وہ کونسی نصائح ہیں جن کا لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو پابند رہنے کی تلقین کی ہے۔
جواب : (۱) شرک نہیں کرنا۔
(۲) اپنے رب کا اور والدین کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
(۳)دنیاوی صحبت اپنے والدین کے ساتھ اچھی رکھنی ہے البتہ برائی پر ان کی اطاعت نہیں کرنی۔
(۴)اللہ کو ہر وقت حاضروناظر سمجھ کر اس سے ڈرتے رہنا ہے۔
(۵)نماز قائم کرنی ہے۔
(۶)نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا ہے۔
(۷)مصائب پر صبر کرنا ہے۔
(۸) زمین پر اکڑ کر نہیں چلنا، تکبر نہیں کرنا۔
(۹) آواز پست رکھنی ہے۔[2]
رضاعت اور حمل کے مسائل
سوال : رضاعت (دودھ پلائی) کامل کی کتنی مدت ہے؟
جواب : ﴿وَّ فِصٰلُہٗ فِیْ عَامَیْنِ﴾ (لقمٰن: ۱۴) ان الفاظ سے امام شافعی، احمد، ابو یوسف اور محمد( رحمہم اللہ ) نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بچے کی مدت رضاعت دو سال ہے اس مدت کے اندر اگر کسی بچے نے کسی عورت کا دودھ لیا ہے ہو تو تب تو مدت رضاعت ثابت ہوگی ورنہ بعد کی کسی رضاعت کا کوئی لحاظ نہ کیا جائے گا۔[3]
[1] بخاری، دیکھئے: موسیقی روح کی… از الجمعیۃ پبلیکیشنز ۔
[2] لقمٰن: ۱۳۔ ۱۹۔
[3] تفہیم القرآن: ۴/ ۱۶۔