کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 845
ظاہر ہو جائیں تو اس وقت کسی کو ایمان لانے کا کچھ فائدہ نہ ہوگا الا یہ کہ وہ پہلے ایمان لا چکا ہو ایک سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دوسرے دجال کا نکلنا اور تیسرے دابۃ الارض کا خروج۔[1]
ترمذی کتاب التفسیر میں ہے کہ اس کے پاس عصائے موسیٰ اور مہر سلیمان ہوگی عصا سے مومن کے ناک پر لکیر کھینچے گا، اور مہر سے کافر کی ناک پر مہر لگا دے گا جس سے دونوں ممتاز ہو جائیں گے۔
اور مسلم کی حدیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس نشانیاں گنوائی ہیں : ’’دھواں ، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے نکلنا، نزول عیسیٰ بن مریم، خروج یاجوج ماجوج تین مقامات پر زمین کا خسف مشرق ومغرب اور جزیرۃ العرب میں اور ان نشانیوں کے بعد آگ پیدا ہوگی جو لوگوں کو یمن سے نکال کر ہانکتی ہوئی ان کے محشر (سر زمین شام) کی طرف لے جائے گی۔[2]
موسیٰ علیہ السلام نے جب مکا مار کر بندہ مار دیا تو استغفار کا کیا انداز اختیار کیا؟
سوال : موسیٰ علیہ السلام نے جب مکا مار کر بندہ مار دیا تو استغفار کا کیا انداز اختیار کیا؟
جواب : موسیٰ علیہ السلام کو جیسے ہی احساس ہوا کہ یہ عمل مجھ سے ہوگیا ہے تو فوری کہنے لگے: ﴿رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ﴾ (القصص: ۱۶) ’’اے میرے رب! میں اپنی جان پر ظلم کر بیٹھا ہوں تو مجھے بخش دے۔‘‘
پہلے انہوں نے غلطی کا اعتراف کیا پھر معافی مانگی اس میں ہمارے لیے بھی سبق ہے کہ گناہ کا اعتراف پہلے ہو تو گناہ بخشوانے میں آسانی رہتی ہے وہ گناہ چاہے کسی بندے کے حق میں ہوگیا ہو یا اللہ عزوجل کے حق میں ۔
سید الاستغفار میں بھی آپ کو طلب بخشش کا یہی اسلوب نظر آئے گا۔
عورت کا محنت مزدوری یا نوکری کے لیے باہر جانا
سوال : کیا عورت باہر محنت مزدوری یا نوکری کے لیے باہر جا سکتی ہے؟
جواب : ہاں جب کوئی مرد کمانے والا نہ ہو اور عورت کی عصمت محفوظ ہو اور شرم وحیا کی پابند ہو جس طرح کہ شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں سے سبق ملتا ہے، البتہ یہ بات ذہن نشین رہے کہ مرد کی کمائی سے پوری نہیں پڑتی! یہ کوئی ایسا معقول عذر نہیں ہے دوسرا باہر نکلنے میں خدشات بہت زیادہ ہیں عورت جتنی بھی مضبوط کر دار کی مالک ہو بہرحال جنس مخالف کی شرارتوں سے محفوظ رہنا بہت مشکل ہے چنانچہ اس مجبوری والے حکم کو مجبوری
[1] مسلم، کتاب الایمان، باب بیان الزمن الذی لا یقبل فیہ الایمان۔
[2] کتاب الفتن واشراط الساعۃ، بحوالہ تیسیر القرآن: ۳/ ۴۰۱۔