کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 831
سے بے دھڑک کھا سکتے ہیں ، آباء و اجداد، مائیں ، بھائی، بہنیں ، چچا، پھوپھیاں ، ماموں ، خالائیں یا جن کی کنجیاں تمہارے پاس ہیں یا پھر دوست۔ (النور: ۶۱)
اکیلے کھانا کھانا بہتر ہے یا مل کر؟
سوال : اکیلے کھانا کھانا بہتر ہے یا مل کر؟
جواب : اہل عرب کے بعض قبیلوں کی یہ تہذیب تھی کہ وہ اکیلے اکیلے کھانا کھانے کو بہتر سمجھتے تھے اور اکٹھے مل کر کھانے کو معیوب سمجھتے تھے، ہندوؤں میں آج کل بھی یہی تہذیب ہے اور مسلمانوں میں سے بھی بعض لوگ اسی کو بہتر سمجھتے ہیں بالخصوص جو جراثیم کے نظریے کے ضرورت سے زیادہ قائل ہوتے ہیں ۔ تاہم اسلام نے اکٹھے مل کر ہی کھانے کو ترجیح دی ہے اور اس کی دلیل درج ذیل حدیث ہے:
عمرو بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہا جو ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے (ابو سلمہ سے) بیٹے تھے، کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا، میں رکابی میں سب اطراف سے ہاتھ بڑھانے لگا تو آپ نے مجھے فرمایا: اپنے سامنے سے کھاؤ۔[1]
مشترکہ امام سے رخصت ہونے کا طریقہ
سوال : مشترکہ امام سے رخصت ہونے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب : امیر مجلس سے اجازت لے کر جایا جائے، مومنوں کی صفت اللہ عزوجل بیان فرماتے ہیں ، جب وہ کسی مشترکہ کام میں لگے ہوتے ہیں تو ﴿لَمْ یَذْہَبُوْا حَتّٰی یَسْتَاْذِنُوْہُ﴾ (النور: ۶۲) ’’وہ اجازت لیے بغیر نہیں جاتے۔‘‘
من دون اللّٰہ سے مراد
سوال : کیا (مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ) سے صرف بت مراد ہیں ؟
جواب : نہیں ! اس سے اللہ کے علاوہ پوجا جانے والا اور پکارا جانے والا ہر الٰہ مراد ہے جس طرح کہ قرآن میں ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’اس دن وہ انہیں اور جن کی وہ (مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ) ’’اللہ کے سوا‘‘ پوجا کرتے تھے انہیں اکٹھا کرے گا پھر کہے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا، یا یہ خود ہی گمراہ ہوئے وہ جواباً کہیں گے، تو پاک ہے ہمارے یہ لائق ہی نہ تھا کہ ہم تیرے سوا کوئی کارساز پکڑتے، لیکن ہوا یہ کہ تو نے انہیں اور ان کے آباء کو (کھلا) سامان عطا کر دیا یہ ذکر بھلا بیٹھے اور ہلاک ہونے والی قوم سے ہوگئے۔‘‘ (الفرقان: ۱۷۔۱۸) اب اس جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بتوں کا جواب تو نہیں ہو سکتا
[1] بخاری، کتاب الاطعمۃ، باب الاکل مما یلیہ، دیکھئے: تیسیر القرآن: ۳/ ۲۸۷۔