کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 814
عورت کے لیے اپنی ہمبستری کے واقعات کو پھیلانے کا شرعی حکم
سوال : عورت کے لیے اپنی ہمبستری کے واقعات کو پھیلانے کا کیا حکم ہے؟
جواب : یہ بھی فحاشی پھیلانے کے زمرے میں آتے ہیں ۔[1]
عورت کا بطور سیل گرل کام کرنا
سوال : عورت کا بطور سیل گرل کام کرنا یا اسے اس کام پر رکھنا اس کا کیا حکم ہے؟ جواب : یہ بھی فروغ فحاشی کا ایک ذریعہ ہے۔[2]
شیطان کا انسان پر اولین وار
سوال : شیطان انسان پر اولین وار کیا کرتا ہے؟
جواب : شیطان کا پہلا وار یہ ہوتا ہے کہ آدمی کو شرک میں مبتلا کر دے اور دوسرا وار یہ ہوتا ہے کہ اسے فحاشی کی دلدل میں دھنسا دے۔[3]
کیا نمک حرام پر خرچ بند کر دیناچاہیے؟
سوال : کیا نمک حرام پر خرچ بند کر دیناچاہیے؟ جواب : نہیں بلکہ اس کی کوتاہی کو اللہ کے لیے معاف کر دینا چاہیے اللہ آپ کو معاف کرے گا۔[4]
کیا صرف سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے والے ہی ملعون ہیں ؟
سوال : کیا صرف سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے والے ہی ملعون ہیں ؟
جواب : نہیں بلکہ سبھی بہتان بازوں کا یہی حکم ہے البتہ ایمان کے حساب سے لعنت کے معنی میں فرق ہوگا۔[5]
قیامت کو اپنے گناہوں کو نہ ماننے والے کے خلاف کون گواہی دے گا؟
سوال : قیامت کو اپنے گناہوں کو نہ ماننے والے کے خلاف کن کی گواہی لی جائے گی؟ جواب : اعضاء کی۔[6]
نیک اطوار بچی کو کسی بداطوار کے پلے باندھ دینا
سوال : کیا کسی نیک اطوار بچی کو کسی بداطوار کے پلے باندھ دینا قرین قیاس ہے؟
[1] دیکھئے: تفسیر سورۃ النور: ۶ تا ۱۰۔
[2] حوالہ ایضًا۔
[3] دیکھئے: سورۃ النور: ۲۱۔
[4] دیکھئے: النور: ۲۲۔
[5] دیکھئے: نور: ۲۳۔ ۲۵۔
[6] حوالہ ایضًا۔