کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 79
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٧٨﴾ وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر مقتولوں میں بدلہ لینا لکھ دیا گیا ہے، آزاد (قاتل) کے بدلے وہی آزاد (قاتل) اور غلام (قاتل) کے بدلے وہی غلام (قاتل) اور (قاتلہ) عورت کے بدلے وہی (قاتلہ) عورت (قتل) ہوگی، پھر جسے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ بھی معاف کر دیا جائے تو معروف طریقے سے پیچھا کرنا اور اچھے طریقے سے اس کے پاس پہنچا دینا (لازم) ہے۔ یہ تمھارے رب کی طرف سے ایک قسم کی آسانی اور ایک مہربانی ہے، پھر جو اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے درد ناک عذاب ہے اور تمھارے لیے بدلہ لینے میں ایک طرح کی زندگی ہے اے عقلوں والو! تاکہ تم بچ جاؤ۔ تفسیر:… ’’کُتِبَ‘‘ کا معنی فرض و ثابت کر دیا گیا ہے۔ ’’القصاص‘‘ اصل میں ’’قَصَّ الْأَثْرَ‘‘ سے بمعنی اتباع کرنے کے ہے گویا قاتل قتل کی ایک راہ پر چلتا ہے جس سر اس کا پیچھا کر کے اس کے نشانوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔[1] شانِ نزول ابو حاتم کی روایت میں شان نزول یوں بیان ہوا ہے کہ عرب کے دو قبیلوں میں قتال ہوا تھا انہوں نے اسلام کے بعد اس کا بدلہ لینے کی ٹھانی اور کہا کہ ہمارے غلام کے بدلے ان کا آزاد قتل ہو اور عورت کے بدلے مرد قتل ہو تو ان کے ردّ میں یہ آیت نازل ہوئی اور یہ حکم بھی منسوخ ہے۔ ارشادِ باری ہیں : ﴿اَلنَّفْسُ بِالنَّفْسِ﴾ (المائدۃ: ۴۵) سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ لوگ مرد عورت کے بدلے قتل نہیں کرتے تھے جس پر ﴿اَلنَّفْسُ
[1] فتح القدیر: ۱/۲۲۲۔