کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 726
سوال : وہ کون سے مالدار ہیں جو زکوٰۃ لے سکتے ہیں ؟
جواب : زکوٰۃ کا مال پانچ قسم کے مالداروں کے لیے حلال ہے، جو محکمہ زکوٰۃ میں کام کرتا ہو، جو زکوٰۃ کی کسی چیز کو اپنے مال سے خرید لے، تیسرا قرض دار، چوتھا غازی ومجاہد، پانچواں جسے کوئی مسکین زکوٰۃ کی چیز تحفے میں دے۔[1]
سوال : کتنا مال ہو تو انسان مالدار سمجھا جاتا ہے؟
جواب : جس شخص کے پاس کوئی چیز نصاب کو پہنچتی ہو وہ غنی ہے۔[2]
سوال : کون سے لوگ زکوٰۃ لینے کے حقدار نہیں ہیں ؟
جواب : (۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کنبے قبیلے کے لوگ۔ (۲) تندرست وتوانا جو کمانے کے لائق ہوں ۔ (۳)جو کسی کے زیر کفالت ہوں ۔ کفیل انہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتا۔
دس پاروں کے سوالات و جوابات مکمل ہوئے۔ الحمد للّٰہ علٰی ذلک۔
[1] دیکھئے تفسیر حوالہ ایضاً۔
[2] تفصیل کے لیے تفسیر ملاحظہ کیجئے حوالہ ایضاً۔