کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 722
پوری کرنے والی خاتون مسلم معاشرے میں عام شہری کے برابر حقوق حاصل کر لے گی۔ [1] کیا کسی کافرہ کو کسی اعلیٰ منصب پر فائز کیا جا سکتا ہے؟ سوال : کیا کسی کافرہ کو کسی اعلیٰ منصب پر فائز کیا جا سکتا ہے؟ جواب : غیر مسلم کو اسلامی حکومت کے کسی ذمہ دار منصب پر فائز کرنا یا کسی غیر مسلم کو کوئی جنگی راز وغیرہ بتلا دینا ایسے خطرناک کام ہیں جن کے نتائج ایک مسلم حکومت یا معاشرہ کے لیے نہایت مہلک ثابت ہو سکتے ہیں ، لہٰذا کسی غیر مسلم سے ایسی دوستی گانٹھنے سے سختی سے منع کر دیا گیا۔[2] علماء اور درویشوں کو رب بنانے کا کیا مطلب ہے؟ سوال : علماء اور درویشوں کو رب بنانے کا کیا مطلب ہے؟ جواب : اللہ سبحانہ اہل کتاب بارے فرماتے ہیں : ﴿اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَہُمْ وَ رُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ﴾ (التوبۃ: ۳۱) ’’انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا رب بنا لیا تھا۔‘‘ سیّدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے آپ کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا، آپ (مزید) فرماتے ہیں : بلا شبہ یہ ان کی پوجا نہیں کیا کرتے تھے لیکن یہ جب ان کے لیے کوئی شے حلال کرتے تو یہ اسے حلال سمجھ لیتے اور اس پر کوئی شے حرام کرتے تو اسے حرام کر لیتے۔[3] یعنی علماء اور درویشوں کے پیچھے آنکھیں بند کر کے چل پڑنا کوئی دانشمندی نہیں بلکہ ان کو رب بنانے کے مترادف ہے لہٰذا کسی سے کوئی بات لیں ساتھ دلیل طلب کریں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جہاں میں کیا مشن دے کر بھیجا گیا؟ سوال : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جہاں میں کیا مشن دے کر بھیجا گیا؟ جواب : اس دین اسلام کو دینا کے تمام ادیان پر غالب کرنے کا۔ [4] عوام کی گمراہی کا سبب، تین گروہ سوال : کون سے تین گروہ عموماً عوام کی گمراہی اور دین کی خرابی کا سبب بنتے ہیں ؟
[1] دیکھئے: تفسیر التوبۃ: ۱۱۔ [2] تیسیر القرآن: ۲/ ۱۹۰۔ [3] ترمذی، کتاب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ التوبۃ: ۳۰۹۵۔ [4] دیکھئے: التوبۃ: ۳۳۔