کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 721
کچھ جاننے والا ہے۔‘‘ یعنی جب کوئی عورت بد عملی اختیار کرتی ہے تو اللہ اس کے سر سے نعمتوں بھرا سائبان اٹھا لیتے ہیں اور اسے پریشانیوں کی تپتی دھوپ میں کھڑا چھوڑ دیتے ہیں ۔ کیا مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث بن سکتا ہے؟ سوال : کیا مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث بن سکتا ہے؟ جواب : نہیں ۔ [1] حربی کافروں کے ملک میں رہنا سوال : جن کافروں سے مسلمانوں کی جنگ برپا ہے کیا ان کے علاقوں میں مسلمانوں کے لیے رہنا درست ہے؟ جواب : نہیں ! اگر کوئی رہتا ہو اور مسلمان لشکر کے ہاتھوں اسے نقصان پہنچ جائے تو اس کی کوئی باز پرس نہیں ۔[2] صاحب اخلاق اور دین دار شخص کے پیغام نکاح پر ردّ عمل سوال : کوئی صاحب اخلاق اور دین دار شخص کا پیغام نکاح آئے تو کیا حکم ہے؟ جواب : ایسوں سے اپنی بچیاں بیاہ دینی چاہیں ورنہ فساد و فتنہ میں پڑ جاؤ گے۔[3] حج اکبر کسے کہتے ہیں اور اس کا دن کون سا ہے؟ سوال : حج اکبر کسے کہتے ہیں اور اس کا دن کون سا ہے؟ جواب : حج اکبر، حج کو کہا جاتا ہے عمرے کے مقابلے میں ۔ اور اس کے دن سے مراد عرفہ کا دن ہے۔[4] اسلامی ریاست میں عام شہریوں جیسے حقوق حاصل کرنے کی شرائط سوال : اسلامی ریاست میں عام شہریوں جیسے حقوق حاصل کرنے کی کیا شرائط ہیں ؟ جواب : (۱) شرک سے توبہ کر لیں ۔ (۲)نماز قائم کریں ۔ (۳) زکوٰۃ ادا کریں ۔ ان تین شرائط کو
[1] دیکھئے: تفسیر الانفال: ۷۳۔ [2] دیکھئے: تفسیر حوالہ ایضًا۔ [3] دیکھئے: تفسیر حوالہ ایضًا۔ [4] دیکھئے: تفسیر ابن کثیر: ۲/ ۴۰۳۔