کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 716
دور کے مشرکین جو خود مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ، ان مشرکوں سے چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں ، یہ اولاد بھی غیروں سے مانگتے ہیں ۔ حمل کے دوران منتیں بھی غیروں کے نام کی مانتے ہیں اور بچہ پیدا ہونے کے بعد نیاز بھی انہی کے آستانوں پر جا کر چڑھاتے ہیں اور نام بھی مشرکانہ رکھتے ہیں ، جیسے پیراں دتا‘ پیر بخش، وغیرہ۔[1] حق کی داعیہ کا طرز عمل کیسا ہونا چاہیے؟ سوال : حق کی داعیہ کا طرز عمل کیسا ہونا چاہیے؟ جواب : (۱) وہ نرم خو، متحمل مزاج اور عالی ظرف ہو۔ (۲) وہ زیادہ فلسفے میں نہ پڑے، سادگی سے تبلیغ کرے۔ (۳) جاہل عورتوں سے الجھنے سے بچے، بے جا اعتراضات والزامات پر طیش میں نہ آئے۔[2] شیطانی وسوسوں سے بچنے کا طریقہ سوال : شیطانی وسوسوں سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب : امر الٰہی کی اطاعت اور ممنوعات سے پرہیز یہ انسان کو وہ چشم بینا عطا کرتی ہے جس سے شیطانی وسوسہ پیدا ہوتے ہی انسان کو ہوش آجاتا ہے اور وہ اپنے رب کو یاد کرنے لگتا ہے اور شیطانی چال سے بچ جاتا ہے۔[3] نماز میں امام کے پیچھے قراء ت کرنا سوال : کیا نماز میں امام کے پیچھے قراء ت کرنا لازم ہے؟ جواب : امام کے پیچھے مقتدی کو قراء ت کرنا ہوگی، سورۃ فاتحہ کو امام کے پیچھے پڑھنا لازم ٹھہرایا گیا ہے جبکہ اس کے بعد اگر امام اونچی آواز سے قراء ت کر رہا ہے تو مزید قراء ت نہیں کی جائے گی۔[4] ذکر اللہ اونچی آواز میں یا پست آواز میں کرنا چاہیے؟ سوال : ذکر اونچی آواز سے کرنا مستحب ہے، یا پست آواز سے؟ جواب : پست آواز سے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اذْکُرْ رَّبَّکَ فِیْ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّ خِیْفَۃً وَّ دُوْنَ الْجَہْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ وَ لَا تَکُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَo﴾ (الاعراف: ۲۰۵)
[1] تیسیر القرآن: ۲/ ۱۲۴۔ [2] تفصیل کے لیے دیکھئے: تفسیر الاعراف: ۱۹۹، ۲۰۱۔ [3] تفصیل کے لیے تفسیر دیکھئے: حوالہ ایضًا۔ [4] مزید دیکھئے: تفسیر الاعراف: ۲۰۴ اور سوال نمبر ۶۔