کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 709
لفظ استعمال ہوا ہے۔[1] کھانے پینے اور اسراف کے احکام سوال : کھانے پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے اور اسراف کے کیا نقصانات ہیں ؟ جواب : کھانے کی درج ذیل سنتیں ہیں : (۱) بسم اللہ پڑھ کر کھایا جائے۔ (۲) دائیں ہاتھ سے کھایا جائے۔ (۳) اور اپنے قریب سے کھایا جائے۔[2] (۴)اگر درمیان کھانے میں بسم اللہ یاد آئے تو باسم اللہ فی اولہ وآخرہ پڑھا جائے۔[3] سونے چاندی کے برتنوں میں نہ کھایا جائے۔[4] (۶) تین انگلیوں سے کھایا جائے اور (۷)ہاتھ صاف کرنے سے پہلے اسے چاٹ لیا جائے۔[5] (۸)لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھا لیا جائے۔ (۹) برتن خوب اچھی طرح صاف کیا جائے۔[6] (۱۰) مل کر کھا رہے ہیں تو ایک ایک کھجور کھانی ہے اگر دو دو کھانی ہیں تو ساتھیوں سے اجازت لے کر۔[7] (۱۱) پیٹ کے تین حصے کیے جائیں ایک کھانے کے لیے دوسرا پینے کے لیے اور تیسرا ہوا کے لیے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ چند لقمے کھائے جائیں جن سے کمر سیدھی رہے۔[8] (۱۲) کھانے میں عیب نہ نکالا جائے دل کرے تو کھا لیں ، نہ کرے تو نہ کھائیں ۔ (۱۳)کم کھانا۔[9] (۱۴) اوروں کو اپنے کھانے میں شامل کر کے کھانا۔ (۱۵) کھا کر جو بچ جائے اسے کسی پیارے کی طرف بھیج دینا۔[10] (۱۶) حصول برکت کے لیے اکٹھے ہو کر مل کر کھانا۔ [11] )۱۷) عاجزانہ انداز میں بیٹھ کر کھانا۔ [12])۱۸) خادم کو ساتھ بٹھا کر کھلانا یا ایک دو لقمے پکڑا دینا۔ [13] )۱۹) کھانا حاضر ہو تو اسے کھا کر نماز پڑھنا۔ [14] )۲۰)پلیٹ کے درمیان سے نہ کھانا۔ [15])۲۱) کھانا کھا کر دعا پڑھیں : ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنِيْ ہٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ)) [16] اور… ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَ وَسَقَی وَسَوَّغَہُ وَجَعَلَ لَہُ مَخْرَجًا)) [17]
[1] تیسیر القرآن: ۲/ ۴۱۔ [2] متفق علیہ۔ [3] ابن حبان۔ [4] متفق علیہ۔ [5] مسلم۔ [6] مسلم۔ [7] مسلم۔ [8] ترمذی، صحیح۔ [9] متفق علیہ۔ [10] مسلم۔ [11] ابوداود، صحیح۔ [12] بخاری ومسلم۔ [13] متفق علیہ۔ [14] متفق علیہ۔ [15] ابوداود، صحیح۔ [16] ابوداود، حسن۔ [17] ابوداود، صحیح۔