کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 573
سورۃ قریش تعارف جمہور کے ہاں یہ مکی ہے۔[1] اس سورت کے چار مختصر فقروں میں قریش سے فقط اتنی بات کہنے پر اکتفا کیا گیا ہے کہ جب تم خود مانتے ہو کہ یہ گھر بتوں کا نہیں بلکہ اللہ کا ہے اور جب تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اللہ ہی نے تمہیں اس گھر کے طفیل امن عطا کیا ہے تمہاری تجارتوں کو یہ فروغ بخشا اور تمہیں فاقہ زدگی سے بچا کر خوش حال نصیب فرمائی تو تمہیں اسی کی عبادت کرنا چاہیے۔[2] سورۃ الماعون تعارف یہ مکی ہے۔[3] اس کا موضوع یہ بتانا ہے کہ آخرت پر ایمان نہ لانا انسان کے اندر کس قسم کے اخلاق پیدا کرتا ہے۔[4]
[1] فتح القدیر: ۵/ ۶۳۴۔ [2] تفہیم القرآن: ۶/ ۴۷۶۔ [3] فتح القدیر: ۵/ ۶۳۷۔ [4] تفہیم القرآن: ۶/ ۴۸۰۔