کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 572
سورۃ الھمزۃ تعارف اس کے مکی ہونے پر سب مفسرین کا اتفاق ہے۔ اس میں چند ایسی اخلاقی برائیوں کی مذمت کی گئی ہے جو جاہلیت کے معاشرے میں زرپرست مالداروں کے اندر پائی جاتی تھیں ۔[1] سورۃ الفیل تعارف یہ سورت بالاتفاق مکی ہے۔[2] اللہ عزوجل نے قریش پر اپنی جو خاص نعمت فرمائی تھی اس کا ذکر کر رہا ہے کہ جس لشکر نے ہاتھیوں کو ساتھ لے کر کعبے کو ڈھانے کے لیے چڑھائی کی تھی اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلے کہ وہ کعبے کے وجود کو مٹائیں ان کا نام ونشان مٹا دیا ان کی تمام فریب کاریاں ان کی تمام قوتیں سلب کر لیں ، بربادوغارت کر دیا یہ لوگ مذہباً نصرانی تھے مگر دین مسیح کو مسخ کر دیا تھا تقریباً بت پرست ہوگئے تھے انہیں اس طرح نامراد کرنا گویا پیشِ خیمہ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اور آپ کی آمد آمد کی اطلاع تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی سال تولد ہوئے تھے۔ اکثر تاریخ داں کا یہی قول ہے۔[3]
[1] تفہیم القران: ۶/ ۴۵۶۔ [2] فتح القدیر: ۵/ ۶۳۱۔ [3] تفسیر ابن کثیر: ۵/ ۷۳۱۔