کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 56
آخر میں جناب ابن نواب حفظہ اللہ اور مدیر دار المعرفۃ ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس عظیم علمی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور خواتین سے متعلق تمام قرآنی مسائل کو آسان پیرائے میں عوام الناس تک پہنچایا۔ اس تفسیر کا آخری حصہ خاص کر لائق تحسین ہے جس میں خواتین کے جدید فقہی مسائل پر عرب کے نامور علمائے کرام کے فتاویٰ جات کو جمع کیا گیا ہے ، جس سے اس تفسیر کی افادیت اور جامعیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کا فیض عام کر دے اور اخروی نجات کا ذریعہ بنا دے۔ آمین پروفیسر عبد الرحمٰن لدھیانوی سابق ڈائریکٹر ایڈمن کالجز حکومت پنجاب ممبر متحدہ علماء بورڈ، حکومت پنجاب ناظم امتحانات وفاق المدارس السلفیہ پاکستان