کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 521
سورۃ المجادلۃ اس سورت کا نام المجادَلہ بھی ہے اور المجادِلہ بھی۔ یہ نام پہلی ہی آیت کے لفظ تُجَادِلُکَ سے ماخوذ ہے۔[1] زمانہ نزول کسی روایت میں اس امر کی تصریح نہیں کی گئی ہے کہ مجادلہ کا یہ واقعہ کب پیش آیا تھا مگر ایک علامت اس سورۃ کے مضمون میں ایسی ہے جس کی بناء پر یہ بات تعین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ اس کا زمانہ غزوئہ احزاب (شوال ۵ھ) کے بعد کا ہے۔[2] موضوع اس سورت میں مسلمانوں کو ان مختلف مسائل کے متعلق ہدایات دی گئی ہیں جو اس وقت در پیش تھے۔[3]
[1] تفہیم القرآن: ۵/ ۳۳۶۔ [2] ایضًا۔ [3] ایضًا۔