کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 512
سورۃ الحجرات آیت ۴ کے فقرے ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ یُنَادُوْنَکَ مِنْ وَّرَآئِ الْحُجُرٰتِ﴾ سے ماخوذ ہے۔ موضوع وزمانہ نزول اس سورۃ کا موضوع مسلمانوں کو ان آداب کی تعلیم دینا ہے جو اہل ایمان کے شایان شان ہے۔[1] سیّدنا ابن عباس اور سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے مطابق یہ سورت مدینہ میں نازل ہوئی۔ امام قرطبی کہتے ہیں کہ اس پر اجماع ہے۔[2]
[1] تفہیم القرآن: ۵/ ۶۸۔ [2] فتح القدیر: ۵/ ۷۲۔