کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 467
دیکھنا چاہیے کہ اس کی نماز نے اسے فحشاء اور منکر سے کہاں تک باز رکھا ہے اگر نماز کے روکنے سے وہ برائیاں کرنے سے رک گیا ہے تو اس کی نماز قبول ہوئی ہے۔[1] اور ﴿وَلَذِکْرُ اللّٰہِ اَکْبَرُ﴾ یعنی یہ ہر شے سے بڑا ہے۔ یعنی یہ اللہ کا ذکر یہ ان ساری عبادات سے افضل ہے جن میں ذکر نہ ہو۔[2]
[1] تفہیم القرآن: ۳/ ۷۰۷۔ [2] فتح القدیر: ۴/ ۲۵۳۔