کتاب: تفسیر النساء - صفحہ 323
ابن مردویہ میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جبتمہارے پاس وہ آئے جس کے دین اور اخلاق سے تم رضامند ہو تو اس کے نکاح میں دے دو اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں زبردست فتنہ و فساد برپا ہو گا۔ لوگوں نے دریافت کیا کہ :اے اللہ کے رسول! گو اس میں کچھ خرابی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے پاس کسی ایسے شخص کا پیغام آئے جس کے دین و اخلاق سے تم خوش ہو تو اس کا نکاح کر دو۔ تین بار یہی فرمایا۔[1]
[1] سنن ترمذی، کتاب النکاح، باب ما جاء اذا جاء کم من ترضون دینہ فزوجوہ، رقم: ابن ماجہ: ۱۹۶۷۔ الحاکم: ۲/۱۶۵۔ صحیح ہے۔ الارواء: ۱۸۶۸۔ سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ: ۱۰۲۲۔ (ابن کثیر: ۲/۳۹۶-۳۹۷)۔