کتاب: تفسیر سورۂ یوسف - صفحہ 71
خاندان ِیعقوب کا مختصر تعارف یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کے نام یہ ہیں :"روبیل یہ ان میں سے سب سے بڑا تھا۔ شمعون، لاوی، یہوذا، زیالون، یشجر ان کی ماں لیا بنت لیان تھی یہ حضرت یعقوب کی خالہ کی بیٹی تھی آپ کے چار بیٹے دو کنیزوں میں سے تھے۔ دان، نقتالی، جاد اور آشر۔ پھر لیا فوت ہوگئی تو یعقوب (علیہ السلام) نے اس کی بہن راحیل سے شادی کرلی، تو آپ کے بیٹے یوسف اور بنیامین پیدا ہوئے۔ تو حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے بارہ بیٹے تھے۔ سہیلی نے کہا : حضرت یعقوب کی ماں کا نام رفقا تھا اور راحیل بنیامین کے نفاس میں فوت ہوگئی اور لیان بن ناہر بن آزر حضرت یعقوب کی خالہ تھی۔ ایک قول یہ ہے : دونوں لونڈیوں کے نام لیا اور تلتا تھا۔ ان میں ایک راحیل اور دوسری اس کی بہن لیا تھی یہ دونوں حضرت یعقوب (علیہ السلام) کو ہبہ کی گئیں تھیں ۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے ان دونوں کو اپنے پاس جمع کیا اور آپ کے بعد کسی کے لیے بھی حلال نہیں اللہ تعالیٰ کے ارشاد : ﴿ وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۗ ﴾ (النساء :23) کے سبب ابن زید نے کہا اس کی تردید پہلے گزر چکی ہے۔ والحمدللہ۔" [1] "بھائیوں کے نام یہ ہیں ۔ نمبر ١۔ یہودا، نمبر ٢۔ روبین نمبر ٣۔ شمعون نمبر ٤۔ لاوی، نمبر ٥۔ زبولون نمبر ٦۔ یشجر، ان کی والدہ کا نام لیابنت لیان ہے۔ نمبر ٧۔ دان۔ نمبر ٨۔ نفتالی نمبر ٩۔ جاد، نمبر ١٠۔ آشر، یہ دونوں لونڈیوں زلفہ اور بلہہ کے بطن سے ہیں ۔ جب لیا کا انتقال ہوگیا تو آپ نے اس کی بہن راحیل سے نکاح کرلیا۔ ان کے بطن سے دو بیٹے۔ نمبر ١۔ یوسف۔ نمبر ٢۔ بنیامین پیدا ہوئے۔ "[2]
[1] القرطبی،ابو عبد اللّٰه ،محمد بن احمد بن ابی بكر بن فرح الأنصاری الخزرجی شمس الدين (المتوفى: 671هـ): الجامع لأحكام القرآن الشهيربتفسير القرطبی،جلد9،صفحہ130۔ [2] أبو البركات عبد اللّٰه بن أحمد بن محمود حافظ الدين النسفي (المتوفى: 710هـ):تفسير النسفي (مدارك التنزيل وحقائق التأويل)،جلد2،صفحہ96،حققه وخرج أحاديثه: يوسف علي بديويراجعه وقدم له: محيي الدين ديب ،دار الكلم الطيب، بيروت۔